رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله نوری همدانی نے ایام شهادت حضرت زهرا(س) کے موقع پر مبلغین عالم کو پیغام ارسال کیا ۔
اس مرجع تقلید کے پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے :
بسم الله الرحمن الرحیم
اللهُمَّ صَلِّ عَلی فاطِمَة وَ اَبیها وَ بَعْلِها وَ بَنیها وَ سِرِّ الْمُسْتَوْدَعِ فیها بِعَدَدِ ما اَحَاطَ بِهِ عِلْمُکَ
میرا سلام و درود ان مبلغین پر جو یوم شھادت حضرت زھراء سلام اللہ علیھا کے موقع پر تبلیغ کے لئے روانہ ہو رہے ہیں تاکہ دنیا کو اس بی بی کی مظلومیت اور حقیقت سے آگاہ کرسکیں اور ان کی شخصیت کی عظمت و بلندی سے دنیا کو روشناس کراسکیں ۔
وہ تمام مبلغین اور افاضل جو آپ کی مجلس برپا کرنے کی توانائی رکھتے ہیں ، مجلسیں برپا کریں اور فاطمیہ کو زندہ رکھیں ، مسلمانوں کو آپ کی مظلومیت کی جانب متوجہ کرائیں اور اس بی بی کی عظمت و بلندی سے انہیں واقف کریں ۔
وہ بی بی جو دنیا کے لئے منبع خیر وبرکت ہیں ، جنہیں ان پدر بزرگوار کہ جو خود اشرف المخلوقات ہیں نے اپنا ٹکڑا بتایا ، وہ بی بی جو دوجہاں کی عورتوں کی سردار اور جنت کے سرداروں کی ماں ہیں ، تمام انسانیت اسے بی بی کو بخوبی پہچانے اور دنیا کے مرد و زن انہیں اپنا نمونہ عمل قرار دیں ۔
عصر حاضر میں ضروری ہے کہ شوھرداری ، بچوں کی تربیت ، گھر سنبھالنے ، مرسل آعظم اور آپ کے ولی برحق کے نظام حکومت کی حفاظت میں حضرت زهرا سلام الله علیها کے کردار سے دنیا کو آشنا کیا جائے ، آپ کے خطبے کی بخوبی تفسیر و تشریح کی جائے ، میں نے بارہا و بارہا اس سلسلے میں کہا ہے کہ اس بی بی کا نشان قبر نہ ہونا خود ان کی مظلومیت کا بیانگر ہے ۔
ہم دیگر مذاھب کے مقدسات کی توھین کی شدید مذمت کرتے ہیں مگر اس کے معنی یہ نہیں ہیں کہ حقائق پر پردہ ڈال دیا جائے ۔
سبھی فاطمیہ کا احیاء کریں کیوں یہ وہ سنت ہے جو اهلبیت علیهم السلام اور بزرگ علمائے کرام کے ہاتھوں ہم تک پہونچی ہے ۔
حسین نوری همدانی
۳۰ جمادی الاول 1439
/۹۸۸/ ن ۹۷۵